4 فروری 2019 - 11:06
ٹرمپ کا بیان عراقی حکومت کے لئےشرمندگی کا باعث : سابق وزیر خارجہ عراق

عراق کے سابق وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے امریکی فوجیوں کی عراق میں موجود کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو عراقی حکومت اورعوام کے لئے شرمندگی کا باعث قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سابق وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے ایران پر نظر رکھنے کے لئے امریکی فوجیوں کی عراق میں موجود کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو عراقی حکومت اورعوام کے لئے شرمندگی کا باعث قراردیا ہے۔ ہوشیار زیباری نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان کی وجہ سے عراق کے لئے بڑی مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکہ اپنے فوجیوں کو عراق سے نہیں نکالے گا اور امریکہ عراق میں اپنے فوجی اڈوں سے ایران پرقریبی نظر رکھے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169